ن  لیگی قائدین دھمکیوں پر اتر آئے، چوہان

Dec 03, 2020 | 13:27:PM

(24 نیوز) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے قائدین اب حکومت کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  منتخب حکومت کو گرانے کی باتیں آئین اور قوم سے غداری ہے،نواز لیگ کے قائدین اب حکومت کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں تاہم عوامی مینڈیٹ سے بنی حکومت کے سامنے ان گیدڑ بھبکیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے ہمیشہ کی طرح سیاسی تنقید کی آڑ میں اپنے کیسز کا رونا رویا ہے۔

 

انہوں نے مزید  کہا کہ  پی ڈی ایم کے پاس دلائل ہوتے تو انہیں دھمکیوں کی ضرورت نہ پڑتی اور اگر ان کے پاس دلائل ہوتے تو اسحاق ڈار انٹرنیشنل فورم پر یوں تضحیک کا شکار نہ ہوتے۔ وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ اسحاق ڈار کے انٹرویو نے بین الاقوامی سطح پر ن لیگ کے کمزور کیس کو بے نقاب کر دیا ہے۔

 

 

مزیدخبریں