پریانکا سے شادی میرے لئے اعزاز ہے، نک جونس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی گلوکارنک جونس کہتے ہیں میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میری شادی پریانکا چوپڑا کے ساتھ اُن کے ملک میں ہندو مذہب کے مطابق ہوئی، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں اور وقت بھی کتنی جلدی گزرگیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کو بے شمار سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کو 2سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر شادی کی مبارک باد دی ہے۔
تصویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی نک جونس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہےجس میں دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے سڑک پر چلتے دکھائی دے رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے اپنے شوہر نک جونس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کی دوسری سالگرہ مبارک ہو، ہمیشہ میرے ساتھ ساتھ رہے گا، میری طاقت اور میری کمزوری ہیں آپ۔ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔
View this post on Instagram
پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک روز قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 15 لاکھ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس تصویر پرصارفین کی جانب سےبھی شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی جاری ہے۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ پریانکا چوپڑا نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کے کچھ حسین لمحات شیئر کئےہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نےکیپشن میں لکھا کہ ’شادی کو 2سال مکمل ہوگئے ہیں جبکہ یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔‘
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے یہ پوسٹ13 گھنٹے قبل شیئر کی گئی تھی جسے اب تک 25لاکھ 96 ہزار سے زائد اُن کے مداح پسند کرچکے ہیں، اُن کی اس پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی گلوکار نک جونس نے بھی اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جن کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’دو دن میں دو طرح سے شادی کو دو سال مکمل ہوگئے۔‘
انہوں نے اپنے کیپشن میں اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ کو ہندو مذہب کے مطابق شادی کی دوسری سالگرہ مبارک ہو۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو شادی کی تھی۔ دونوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اکثر اپنی تصویروں کو شیئر کرتےدکھائی دیتے ہیں۔