کلبھوشن کیس,بھارت کو اعتراض ہےتوبتائے

Dec 03, 2020 | 14:31:PM

(24نیوز)بھارت کو عدالتی کارروائی پر اعتراض ہے تو وکیل کے ذریعے آگاہ کرے. اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلبھوشن کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا.

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے  کہ بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق  ہندوستان کلبھوشن یادیو کیس میں وکیل مقرر کرنے کیلئے مشاورت  کررہا ہے۔ عدالت بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے  کلبھوشن کیس میں فیئر ٹرائل چاہتی ہے۔

عدالتی حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے  کہ پاکستان کے اٹارنی جنرل کا اعتراض درست ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کو دلائل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف اور پاکستانی قوانین پر عمل ضروری ہے، اگر بھارت کو عدالتی کاروائی پر کوئی اعتراض ہے تو وکیل سے ذریعے آگاہ کرے۔ ہم عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر موثر عملدرآمد چاہتے ہیں۔بعدازاں عدالت  کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 14 جنوری  تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں