کراچی کےمزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شہرقائد میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کے بعد ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں 16 دسمبر تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پرچون کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ضلع وسطی کے علاقوں نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد ،گلبرگ اور لیاقت آباد کےمخصوص علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ماسک پہننا ضروری ہوگا۔کاروباری سرگرمیاں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگی۔
واضح رہے کہ شہریوں کی بےاحتیاطی کی وجہ سے ملک میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔این سی اوی سی کے مطابق 24گھنٹوں میں مہلک وائرس س39 افراد کی زندگیاں نگل گیا ، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 205 ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 تک جاپہنچی ہے۔