کراچی  کےمزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

Dec 03, 2020 | 14:45:PM

(24نیوز)شہرقائد میں  کورونا کیسز  اور اموات میں اضافے کے بعد ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں 16 دسمبر تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پرچون کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ضلع وسطی کے علاقوں نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد ،گلبرگ اور لیاقت آباد کےمخصوص علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں  ماسک پہننا ضروری ہوگا۔کاروباری سرگرمیاں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگی۔

واضح رہے کہ شہریوں کی بےاحتیاطی کی وجہ سے ملک میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔این سی اوی سی کے مطابق 24گھنٹوں میں مہلک وائرس س39 افراد  کی زندگیاں نگل گیا ، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 205 ہوگئی ہے جبکہ  پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 تک جاپہنچی ہے۔
 

مزیدخبریں