گیلانی کی شہباز شریف کے گھر آمد، والدہ کی وفات پر تعزیت

Dec 03, 2020 | 14:59:PM
 گیلانی کی شہباز شریف کے گھر آمد، والدہ کی وفات پر تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف  شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف سے اظہار افسوس کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں، حکومت باز نہیں آئے گی، کابینہ میں بھی 16 ایم پی او کے تحت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرے 3 بیٹوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا، آصفہ بھٹو زرداری کو اس لئے ملتان بھیجا کہ وہ لوگوں سے اظہارِ یکجہتی کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزراء کہتے ہیں کہ کارکنوں کو آگے کیا اس لئے ہم اپنے بچوں کو آگے لائے، میں جب وزیرِ اعظم تھا تو سب سے پہلے نظر بند ججز کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

 سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں نے اپوزیشن کو اسمبلی میں کہا تھا کہ ہمیں آپ کی ضرورت ہے، ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں واحد وزیرِ اعظم تھا جو متفقہ طور پر منتخب ہوا، عمران خان تو کہتا تھا کہ جلسے کرو میں کنٹینر دوں گا۔