پاکستان جلسوں سے ترقی نہیں کر پائےگا، فواد چودھری

Dec 03, 2020 | 16:03:PM
پاکستان جلسوں سے ترقی نہیں کر پائےگا، فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان پی ڈی ایم کے جلسوں اور روزمرہ کی سیاست سے ترقی نہیں کر پائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا انحصار ٹیکنالوجی اور عقل پر ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو عدالتوں تک لے کر جانے میں حکومت کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے، اگلے پندرہ سے بیس سالوں میں گاڑیاں بجلی سے چلنے لگ جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اب اردو سوفٹ ویئر کی بہت ضرورت ہے اور اینیمیشنز کے لئے ہمیں آرٹسٹ چاہیں، ٹیکنالوجی میں جو تبدیلیاں آئیں گی ہمیں اب اُن سے گھبرانا نہیں ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران ویڈیو میٹنگ بڑھی ہےاور ویڈیو کانفرنس کی وجہ سے ہماری وزارت کی میٹنگ بھی بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جماعت میں ہوں، وفاداری ملک کے ساتھ ہوگی۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے پرچے آوٹ ہونے میں بھی کمی آئے گی.