اسحاق ڈار کیخلاف انکوائری کی منظوری

Dec 03, 2020 | 16:19:PM

(24نیوز) چیئرمین نیب  نے  سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار  اور سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کے خلاف کرپشن کیس کی انکوائری  کی منظوری دے دی۔

قومی احتساب بیورو کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت قومی احتساب بیورو کے اجلاس منعقد ہوا جہاں سینئر لیگی رہنما اسحاق ڈار ،سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان مہدی شاہ کے خلاف کرپشن کیس کی انکوائری کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں  سابق سفیر اے ایس بابر ہاشمی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔سابق ڈائریکٹر سی ڈی اے اسد اللہ فیض سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس بھی فائل ہوگا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔ احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

مزیدخبریں