(24نیوز)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بدعنوانی میں ملوث ٹاپ ٹین محکموں کی رپورٹ تیار کرلی،ریونیو کرپشن کی 12ہزار582شکایات کے ساتھ پہلے ،پنجاب پولیس10ہزار334 شکایات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے خلاف 4ہزار862 شکایات رپورٹ ہوئیں
رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت 2ہزار 106شکایات کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا،اسی طرح محکمہ آبپاشی 1920 اور سکولز ایجوکیشن کےخلاف 1885 شکایات موصول ہوئیں جبکہ پبلک ہیلتھ ڈویلپمنٹ882شکایات کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا،محکمہ مواصلات وتعمیرات کے افسروں وملازمین کے خلاف 903 شکایات رپورٹ ہوئیں،پنجاب ہائی وے کے خلاف 632 اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف 519 شکایات موصول ہوئیں،اینٹی کرپشن نے 13 ماہ میں موصول ہونے والی شکایات کی رپورٹ تیار کی۔
بدعنوانی میں ملوث ٹاپ ٹین محکمے،ریونیو ڈیپارٹمنٹ کاپہلا نمبر
Dec 03, 2020 | 17:42:PM