اچھے مستقبل کیلئے سمیع اسلم پاکستان چھوڑ کر امریکا چلے گئے

Dec 03, 2020 | 17:46:PM


 (24نیوز)سمیع اسلم نے کہا ہےکہ انہوں نے مایوس ہو کر امریکا میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں دکھ تھا کہ انہیں پاکستان ٹیم میں موقع نہیں دیا جا رہا اور ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کرنے کے باوجود ان پر دوسرے کھلاڑیوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بوجھل دل کے ساتھ امریکا پہنچا ہوں۔
ًتفصیلات کے مطا بق پی سی بی سے دلبر داشتہ کرکٹر سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان چھوڑنا آسان نہیں تھا، کرکٹ میری روٹی روزی لیکن پاکستان میں مستقبل نظر نہیں آ رہا تھا جب کہ مجھے اپنا گھر بھی چلانا ہے۔ امید ہے کہ میں امریکا میں مستقبل بنانے میں کامیاب ہوں گا، میں 2 سال 10 ماہ بعد امریکا کی جانب سے کھیلنے کا اہل ہوں گا، میرا معاہدہ اچھا ہے، ابھی میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گا۔یا د رہے کہ سمیع اسلم نے 2014 کے انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت بھی کی تھی۔

مزیدخبریں