گرائونڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں،با براعظم کا شکوہ

Dec 03, 2020 | 17:59:PM
 گرائونڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں،با براعظم کا شکوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ً(24نیوز)کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔ سینئرکرکٹرزاپنے گروپ میں موجود نوجوان کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہیں، ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے حالات کوانگلینڈ سے بالکل مختلف قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم  گرائونڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں، جب بھی گرائونڈ میں پریکٹس شروع ہوگی تویہ سب کچھ پیچھے رہ جائے گا۔ پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے، زندگی میں ہمیں مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ گرائونڈ میں ہم مشکل اورچیلنجنگ صورتحال سے نکلنا ہی تو سیکھتے ہیں، اس صورتحال میں ہماری ٹیم بانڈنگ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔یا د رہے کہ قو می کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں مو جو د ہے جہا ں اسے کیو یز کے ساتھ میچز کھیلنا ہیں۔پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے 8 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان پہلا 4 روزہ کرکٹ میچ منسوخ ہو گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ میچ پاکستان کرکٹ بورڈ  کی درخواست پر منسوخ کیا گیا ہے۔