شہزادہ چارلس کا عمران خان کو فون

Dec 03, 2020 | 18:04:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان اور برطانوی شہزادہ چارلس کی فون پر گفتگو، دونوں ممالک کے شاندار قریبی تعلقات اور بہترین بین الاقوامی دوستی کا اعادہ، شہزادہ چارلس نے پاکستان میں دیرپا توانائی کے استعمال میں اضافے کےلئے برطانوی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے ایک بیان کے مطابق پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے وزیراعظم خان کو فون کیا، دونوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین بین الاقوامی دوستی ہے، گفتگو کے دوران پرنس آف ویلز نے کوویڈ کی وجہ سے پاکستان میں جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وبا کے دوران برطانیہ ضروری سپورٹ فراہم کررہا ہے، پرنس آف ویلز اور عمران خان نے عظیم تر عالمی تعاون کی ضرورت خاص طور پر ماحولیاتی تبدیل اور ماحول کے تحفظ میں تعاون پر اتفاق کیا، برطانیہ اگلے سال ماحولیات کی عالمی کانفرنس کاپ26منعقد کرے گا، پرنس آف ویلز نے ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستانی عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ دیرپا انرجی کے استعمال میں اضافہ کیلئے پاکستان کی سپورٹ جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں