کورونا، سندھ میں 24گھنٹوں میں 15 اموات،1615مزید کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1615 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ 15مریض وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 13339 نمونے ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 1615نئے کیسز سامنے آئے، مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ میں ابتک کورونا کے2021993ٹیسٹ کئے گئے ہیں،صوبے میں ابتک 179240 کیسز ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ آج کورونا کے مزید 1831 مریض صحتیاب ہوگئے،ابتک 156034کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں،انہوں نے کہاکہ آج کورونا کے باعث مزید 15 مریض انتقال کرگئے،صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2983 ہوگئی ہے، مراد علی شاہ نے کہاکہ اس وقت 20223مریض زیر علاج ہیں، 19385 مریض گھروں اور 12 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں،مختلف ہسپتالوں میں 826 مریض زیرعلاج ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ کورونا متاثرہ 734 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اسوقت کورونا کے 84 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبہ بھر کے 1615کورونا کیسز میں 1258 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی میں416، ضلع جنوبی کراچی میں 421 اور ضلع وسطی میں197 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ضلع کورنگی میں 88، ملیر میں 97 اور ضلع غربی 39 مزید کیسز ظاہر ہوئے، انہوں نے کہاکہ حیدرآباد133، بدین 30 ، لاڑکانہ22 ، شہید بینظیرآباد ، ٹنڈومحمد خان18-18 ،ٹھٹھہ 17، عمرکوٹ 16، سکھر،گھوٹکی9 کیسز ہیں، قمبر7، سانگھڑ6، ٹنڈوالہیار4 ،دادو4، جیکب آباد3، خیرپور اور شکارپور2-2 ، مٹیاری، میرپورخاص اور نوشہروفیروز 1-1 رپورٹ ہوا۔