(24 نیوز) لاہور میں 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے مسلم لیگ ن مالی بحران کا شکار ہوگئی۔ چندہ مہم کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چندہ مہم میں پارٹی کے رہنمائوں کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیات نے بھی فنڈز جمع کرانا شروع کر دئیے، فیصل کھوکھر نے 30 لاکھ، سیف الملوک نے 20 لاکھ روپے پارٹی کو جمع کرا ئے، زعیم قادری کے فنانسر سابق لیگی چیئرمین عمران شاہ نے 10 لاکھ کا فنڈ دیا۔
اہم کاروباری شخصیت چودھری جمیل نے 15 لاکھ، ڈیپارٹمنٹل سٹور کے مالک مردان زیدی نے 5 لاکھ، رانا مبشر نے 20 لاکھ، رمضان بھٹی نے 5 لاکھ، بلال یاسین نے 10 لاکھ، خواجہ عمران نذیر، میاں سلیم نے بھی 5 لاکھ روپے جمع کرائے۔یاد رہے کہ13دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونیوالے پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے تحریری طور پر اجازت نہیں مانگی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ درخواست جمع کروا دی ہے لیکن حکومتی عہدیداروں کے پاس درست معلومات نہیں۔