ایم این اے فرخ حبیب کے نام پر فراڈکرنیوالا گرفتار

Dec 03, 2020 | 18:44:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب کے نام کاسوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بناکر لوگوں سے فراڈ کرنے والے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزم کےخلاف ایم این اے فرخ حبیب کی درخواست پر کارروائی کی گئی،ملزم لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر فراڈ کرتا تھا اور ایک خاتون سمیت 2 شہریوں سے تین لاکھ پچھتر ہزار روپے لوٹ چکا ہے،ملزم یونیورسٹی اور سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ کی نوکری کا جھانسہ دیتا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق نوکری کیلئے ایک لڑکی کا رابطہ کرا کر ملزم کو گرفتار کرکے اس کےخلاف سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں