پی ڈی ایم سے اتحا د کیلئے تیا رہیں ،سر اج الحق کا حیران کن اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینیٹر سراج الحق نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو اتحاد کی آفر کردی۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پہلے سونامی تھی پھر ناکامی ہوئی اور اب بدنامی ہوگئی۔ یہ حکومت سسک رہی ہے اور سوائے اخبار کے کہیں نظر نہیں آتی۔ مرکزی حکومت صابن پر کھڑی ہے کسی بھی وقت پھسل کر گر سکتی ہے، ملک میں ان ہائوس تبدیلی آئینی طور پر ہوسکتی ہے، کورونا وائرس کیساتھ سیاسی کورونا وائرس کیخلاف بھی جدوجہد میں ہیں۔
ًتفصیلات کے مطا بق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو اتحاد کی آفر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ڈی ایم میں کوئی لڑائی نہیں بلکہ دودھ کی بوتل کی لڑائی ہے۔پی ڈی ایم سے پوچھیں کہ آپ جماعت اسلامی کا ساتھ کیوں نہیں دے رہے۔ ہم ان کے ساتھ اتحاد کے لیے تیار ہیں، لیکن ہمارا مطالبہ فرد کی تبدیلی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی ہے۔ پی ڈی ایم کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے لیکن پاکستان میں ایک لابی موجود ہے جو اسرائیل کے حق میں ہے اور اسےتسلیم کرنا چاہتی ہے۔جو ہم ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔