(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے ایل این جی سکینڈل کی شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایل این جی سکینڈل کرپشن اور حکومت کی نااہلی کی بدترین مثال ہے، صرف اس سال ایل این جی تاخیر سے منگوانے سے قوم کو 36 ارب کا ٹیکا لگا؟۔
سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ مجموعی طور پر دو سالوں میں ایل این جی کی مد میں قومی خزانے کو 122 ارب کا نقصان پہنچایا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو اتنا بڑا نقصان پہنچانے کا ذمہ دار کون ہے؟ اسکی تحقیقات کی جائے، تحقیقات کرکے قوم کو بتایا جائے کہ کس نے نااہلی برتی اور کس نے کرپشن کی۔
ترجمان بلاول کا کہنا تھا کہ دوسروں کو طعنے دینے والے وزیراعظم ذرا اپنے اعمال پر بھی غور کریں، اور نیب کو اتنی بڑی کرپشن اور نااہلی کیوں نظر نہیں آرہی؟ نیب اور انصاف کے اداروں کی اتنے بڑے اسکینڈل پر خاموشی کئی سوال اٹھا رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کا ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ
Dec 03, 2020 | 19:36:PM