سونے کی قیمت میں 1600 سو اضافہ کے بعد300 سو روپے کمی

Dec 03, 2020 | 19:44:PM

(24 نیوز)بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کے اضافے کے بعد 1838 ڈالرز پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باوجود پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتیں کم ہوئیں۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کوپاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح دس گرام کی قیمت بھی 256 روپے کم ہوئی۔حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 400 جبکہ دس گرام کی قیمت 94 ہزار 650 روپے تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 110700 روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ 10 گرام کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 94907 روپے ہوگئی۔

مزیدخبریں