(24 نیوز)مشیر تجارت نے مختلف شعبوں کی برآمدات میں اضافے کی تفصیلات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت رزاق داﺅد کا کہنا ہے کہ نومبر میں سالانہ بنیاد پر مختلف شعبوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا، نومبر میں ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا، فارما سیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات بھی 20 فیصد بڑھیں، نومبر میں آلات جراحی کی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا، چاول کی برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مشیر تجارت نے کہاکہ سٹاکنگس اینڈ ساکس کی برآمدات میں 41 فیصد اضافہ ہوا ،جرسیز اور پل اوور کی برآمدات 21 فیصد بڑھیں ،اسی طرح خواتین کے ملبوسات کی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مردانہ ملبوسات کی برآمدات میں4اعشاریہ 3فیصد اضافہ ہوا ۔
برآمدات میں اضافے کی تفصیلات جاری
Dec 03, 2020 | 19:47:PM