اچانک دورےکروں گا، وزیر اعلیٰ سندھ کا اعلان

Dec 03, 2020 | 20:06:PM

(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ  زیر تعمیر سڑکوں  کے اچانک دورےکریں گے اور وہاں ہونے والے کام کا معائنہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنی زیر صدارت  ایک  اجلاس میں انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی وقت زیر تعمیر سڑکوں کا اچانک دورہ کروں گا  کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہوگی ، کام کی رفتار اور معیا ر پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔کراچی میں زیر تعمیرسڑکوں سے متعلق منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات، مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی،اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ لی مارکیٹ لیاری کی سڑکوں کا کام 92 فیصد مکمل ہوگیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں بتایا گیا کہ جام صادق برج سے داؤد چورنگی روڈ 92 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس مہینے کے آخری ہفتے میں وہ سڑک کا افتتاح کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے وائے جنکشن روڈ کے تعمیراتی کام میں تاخیر پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔

مزیدخبریں