وفاقی حکومت نے سیاسی بیانیہ کے فروغ کیلئے الگ ونگ تشکیل دیدیا

Dec 03, 2020 | 20:14:PM

( 24 نیوز)وفاقی حکومت نے سیاسی بیانیہ کے فروغ کےلئے وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت اطلاعات کے ماتحت سٹریٹیجک کمیونیکشن ونگ تشکیل دیدیا، سٹریٹیجک کمیونیکشن ونگ وفاقی محکموں سے رابطہ رکھے گا۔
  ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت اطلاعات کے ماتحت اسٹریٹیجک کمیونیکشن ونگ حکومتی کامیابیوں اور ریاستی پالیسیوں کو ونگ فروغ دے گا،سٹریٹیجک کمیونیکشن ونگ وفاقی محکموں سے رابطہ رکھے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سٹریٹیجک کمیونیکشن ونگ میں انفارمیشن گروپ کے چارافسر شامل ہیں،ڈیجیٹل میڈیا ونگ بھی سڑیٹیجک کمیونیکشن ونگ کی معاونت کرے گا۔

مزیدخبریں