(24 نیوز)ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی ،ملتان اور سرگودھا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے15 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی کوروناکے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8 مریض جان کی بازی ہار گئے جس سے نشتر ہسپتال ملتان میں مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 288ہوگئی ،67زیرعلاج مریضوں میں سے 18 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،،جن کا وینٹی لیٹر پر علاج جاری ہے۔
نجی ہسپتال میں ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہارگیا، ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے،شہری اس حوالے سے احتیاط کریں اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ادھر سرگودھا ڈویژن میں بھی کورونا کے مہلک وارجاری ہیں،سرگودھاڈویژن میں کورونا وائرس مزید 7 افراد کی زندگیاں نگل گیا،سرگودھا ڈویژن میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 125 ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹے میں 63 افراد کورونا وائرس کاشکارہوئے۔
کورونا بے قابو، ملتان اورسرگودھا میں 15 اموات
Dec 03, 2020 | 20:26:PM