مقبوضہ وادی ، مزید دو بھارتی فوجیوں کی خودکشی

Dec 03, 2020 | 20:47:PM
مقبوضہ وادی ، مزید دو بھارتی فوجیوں کی خودکشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مقبوضہ کشمیر میں تعینات دو بھارتی فوجیوں نے اپنی ہی سرکاری گن سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، اب تک خودکشیاں کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 480 سے تجاوز کرگئی ۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں تعینات فوجی اہلکار نے جمعرات کی صبح نامعلوم وجوہات کی بنا پر سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
خود کشی کرنے والے اہلکار کی شناخت چندرا پاٹل کے نام سے ہوئی جو 62 ہیڈ کوارٹر زکے ساتھ ڈیوٹی کررہا تھا اور شوپیاں کے علاقے زاوورہ منلو میں تعینات تھا۔چند گھنٹے قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں تعینات بھارتی سیکیورٹی فورس کی 118 بٹالین کے اہلکار ندر سنگھ نے سرکاری بندوق سے گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔
بھارتی میڈیا نے فوجیوں کی خودکشی کے واقعات چھپانے کی بھی کوشش ۔ پولیس نے دونوں واقعات کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔سیاسی مبصرین کے مطابق جموں کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی خودکشی کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ فوجی اہلکار ذہنی اذیت اور دبائو سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں۔