پٹرول بحران مصنوعی تھا، رپورٹ وزیراعظم کو پیش

Dec 03, 2020 | 21:00:PM
پٹرول بحران مصنوعی تھا، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پٹرول بحران کا ذمہ دار کون، تحقیقاتی کمیشن نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بحران کا باعث بنیں،پٹرول پمپس کو جان بوجھ کر سپلائی روکی گئی،کمپنیوں کے پاس ذخیرہ ہونے کے باوجود مصنوعی بحران پیدا کیا گیا،وزارت پٹرولیم اور ڈی جی آئل پٹرول کی دستیابی یقینی بنانے میں ناکام رہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نجی مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذخیرے کی جانچ پڑتال کی گئی،پٹرول بحران کے دوران کمپنیوں کے پاس ذخیرہ وافر مقدار میں موجود تھا،بحران کے دوران حکومتی اداروں نے کمپنیوں کے ذخیرے کی جانچ پڑتال نہ کی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے بحران کے ذمہ داران کا تعین کر دیااور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کر دی۔