غیر قانونی ادائیگیوں کا الزام ، مشیر خزانہ کو نیب کا دوسرا نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیب کراچی نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کوتحقیقات کیلئے دوسرانوٹس جاری کردیا،مشیرخزانہ پرسابق ادوارمیں قومی خزانے سے غیرقانونی ادائیگی کاالزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب )کاکہنا ہے کہ کیئر پروجیکٹ کے تحت سسٹم کبھی نہیں لگایاگیا لیکن کمپنی اگیلیٹی کو ادائیگی کی گئی،نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے حفیظ شیخ کویکم دسمبر کوطلب کیاتھا، مگر طلبی کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے ۔نیب کراچی نے مشیرخزانہ کودوسرانوٹس کردیا،نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ حفیظ شیخ پر ایک کروڑ بارہ ڈالر کی بدعنوانی کے الزام میں تحقیقات جاری ہیں۔