نیو کراچی، گیس لیکج کے باعث دھماکہ، بچہ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نیو کراچی کے مکان میں گیس کے اخراج کے باعث دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے کی شدت کی وجہ سے دو منزلہ مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں گیس کی قلت کی وجہ سے لوگ سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
چندافراد سلنڈر میں آنے والی لائنوں کو جوڑ کر گیس جمع کرتے تھے، رات گیس سلنڈر میں جمع ہونے کے ساتھ اس گھر میں بھی بھر گئی، جس کی وجہ سے دھماکا ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کی نیو کراچی میں متعدد بار گیس سلنڈر کے باعث دھماکے ہو چکے ہیں جن کی انکوائری چل رہی ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت کے وجہ سے شہری سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔