ایٹمی بجلی گھر ‘’کینوپ ٹوتکمیل کے آخری مراحل میں

Dec 03, 2020 | 21:38:PM
ایٹمی بجلی گھر ‘’کینوپ ٹوتکمیل کے آخری مراحل میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے ساحل ہاکس بے پر زیر تعمیر دوسرا ایٹمی بجلی گھر ‘’کینوپ ٹو” تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ کینوپ ٹو کے پلانٹ میں آج سے فیول لوڈنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ گیارہ سو میگا واٹ بجل کی پیداوارکے حامل ایٹمی بجی گھر میں ایٹمی مواد ڈالنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پلانٹ سے بجلی کی باقاعدہ پیداوار آئندہ سال اپریل سے شروع ہو جائے گی۔
ایٹمی بجلی گھر میں ایندھن ڈالنے سے قبل پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی سے ضابطے کی کارروائی کے مطابق اجازت لی گئی۔ایٹمی بجلی گھر 2-K پریشرائزڈ واٹر ریکٹر PWR ہے جوچائنیزHPR-1000 ٹیکنالوجی پر چلنے والا جدید خود کار حفاظتی نظاموں سے آراستہ تھرڈ جنریشن ایٹمی پاور پلانٹ ہے۔
ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر اگست 2015ءمیں شروع ہوئی اور اپریل 2021ءمیں تمام تر حفاظتی اور آپریشنل جانچ کے بعد یہ بجلی کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دے گا۔ اسی طرز کا ایک اور پلانٹ 3- K بھی 2021ءکے آخر تک اپنی پیداوار شروع کر دے گا۔