ایک اور ڈی ایس پی، سی سی پی او کا شکار بن گیا

Dec 03, 2020 | 22:39:PM
ایک اور ڈی ایس پی، سی سی پی او کا شکار بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایک اور ڈی ایس پی، سی سی پی او کا شکار بن گیا،ڈی ایس پی لیگل زیارت وٹو کو لاہور سے سرینڈر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لیگل سے ایک مقدمہ کے بارے میں لیگل رائے مانگی گئی تھی،ڈی ایس پی لیگل نے ملی بھگت سے خود ہی انکوائری کر کے ملزموں کو فائدہ پہنچایا،سی سی پی او نے ڈی ایس پی لیگل کو عہدے سے ہٹانے کےلئے آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔
دوسری جانب ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کے بعد اب لاہور پولیس میں محرر بھی تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، سی سی پی آو آفس نے پچاس ہیڈ کانسٹیبلز کی لسٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو بھجوا دی اور انہیں کہا گیا کہ اس لسٹ کے مطابق محرر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں،پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبلز کے انٹرویو کر کے تھانوں میں تعینات کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شہر کے تمام تھانوں میں انویسٹی گیشن اور آپریشنز ونگ کے محرر تبدیل کیے جائیں گئے۔