گلو کا رہ حدیقہ کیا نی کیخلاف 2 کروڑہرجانے کا دعویٰ دائر

Dec 03, 2020 | 22:52:PM

(24نیوز)تم نے میرے خو بصو رت با ل تبا ہ کر دئیے ،میں گنجی ہو گئی ہو ں، جی ہا ں یہ کہنا ہے ایک خا تو ن کا جس نے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق زاہدہ نامی خاتون   کا کہنا ہے کہ میں نے حدیقہ کیانی کے سیلون سے بال اسٹریٹ کرائے، مضرکریموں کے استعمال سے بال گرگئے اور میری شخصیت مسخ ہوئی۔خاتون کی درخواست پر حدیقہ کیانی، فرنچائز اونر، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو 16 دسمبر کو عدالت میں طلب کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے حدیقہ کیانی سیلون کے فرنچائز اونر کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر عدالت میں جواب جمع کرائیں گے۔

مزیدخبریں