بھنگ،گانجا منشیا ت نہیں،اقوام متحدہ کا اعلان

Dec 03, 2020 | 23:10:PM


(24نیوز)اقوام متحدہ میں انسداد منشیات سے متعلق ادارے نے بھنگ اور گانجے کو زیادہ سخت کنٹرول والی منشیات کی فہرست سے باہر کردیا۔ نارکوٹکس ڈرگز کے ارکان کی اکثریت نے1961 کے شیڈول چہارم سے اسے ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا۔اس کے حق میں 27 ممالک نے ووٹ دیا اور 25 ارکان نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ ایک ملک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
تفصیلات کے مطا بق ابھی تک گانجا اور بھنگ ہیروئین اور افیون جیسی سخت اور خطرناک قسم کی منشیات کی فہرست میں شامل تھیں۔تاہم عالمی ادارہ صحت نے بھنگ کے طبی استعمال پر تحقیق کو آسان بنانے کی سفارش کی تھی اور اسی پس منظر میں اس پر ووٹنگ کرائی گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ بھنگ پر کنٹرول کو آسان کرنے کی ضرورت ہے تاکہ طبی طور پر استعمال کے اس کے فوائد پر تحقیق کو آسان بنایا جاسکے جبکہ پہلے گانجے اور بھنگ کو بھی ہیروئین اور افیون جیسی خطرناک منشیات کے زمرے میں شامل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں