پاکستان کی ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کاایرانی جوہری سائنسدان کے قتل پر پاکستان کا ردعمل سامنے آ گیا، کہا گیا ہے کہ افسوسناک فعل نے خطے میں امن واستحکام کی نازک صورتحال کو مزید خطرات سے دوچارکردی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی ہے اور مرحوم سائنسدان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے امور بین الریاستی تعلقات اورعالمی قانون سمیت تمام اقدارکے منافی ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان تمام فریقین کو ہر ممکن تحمل، خطے میں کشیدگی ہوا دینے سے گریز پر زور دیتا ہے۔اس صورتحال کے بعد خلیج میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور تیزی سے صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔ اسرائیل نے اپنے سفارتخانوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ 27 نومبر کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو تہران میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔اس سے قبل بھی انکشاف ہوا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مدت کے آخری دنوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیلئے مشیروں سے مشاورت کی تھی۔