زرداری،نوازشریف رابطہ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سیاسی ماحول مزیدگرم ہونے لگا،حکومت کوٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کے بڑوں میں ایک اوررابطہ ہوگیا،سابق صدرآصف زرداری اورسابق وزیراعظم نوازشریف کے درمیان چندروزمیں چوتھی بارفون پرگفتگوہوئی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنمائوں میں ملکی سیاسی صورتحال اورپی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک پرتبادلہ خیال کیاگیا،سینئرتجزیہ کارحامدمیرنے آصف زرداری اورمیاں نوازشریف کے درمیان رابطے کوموجودہ سیاسی حالات میں اہم پیشرفت قراردیا اور کہادونوں رہنمائوں میں پی ڈی ایم کی تحریک کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔حامدمیرکاکہناتھاکہ دونوں نے اتفاق کیاکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں لاہورکاجلسہ کامیاب بنانے کیلئے پورازورلگائیں گی۔
حامدمیرکے مطابق سابق صدرآصف زرداری اورمیاں نوازشریف کے مولانافضل الرحمان اوردیگرجماعتوں کے قائدین سے رابطے جاری ہیں،توقع ہے اپوزیشن کے دونوں بڑے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں بھی آن لائن شرکت کریں گے۔