سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب افضل حیات کولیاں انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب افضل حیات کولیاں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذراع کے مطابق نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔آبائی گاؤں کولیاں نزد ڈنگہ گجرات میں سپرد خاک کیا جائے گا۔افضل حیات1996 ،1997 میں نگران وزیراعلیٰ رہے،انہوں نے 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔مرحوم پی پی 32 گجرات سے منتخب ہونئے، تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں اختر حیات کے بھائی ہیں۔
انکی وفات پر سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میاں افضل حیات کی وفات پر دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔