(24نیوز)پنجاب حکومت نے 27 نومبر سے فضائی دھند کے باعث ہر ہفتے کے تین روز سرکاری و نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب بلوچستان کی حکومت نےبھی 15دسمبرسے سکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سکول 15 دسمبر سے 28 فروری 2022ء تک بند رہیں گے، صوبائی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں سرد مقامات پر واقع سکولوں کو 15دسمبر سے بند کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھند کے باعث موٹروے کن مختلف مقامات پربند۔۔جانیے
صوبے میں 15 دسمبر سے تمام سکول بند ہوں گے۔علاوہ ازیں حکومت نے دھند کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک حادثات سے نمٹنے کے لیے اقدامات بھی شروع کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی الیکشن۔۔حکومت کا بڑا فیصلہ