ڈاکٹر نمرتا اور ڈاکٹر نوشین کاظمی کی مبینہ خودکشیوں کے بعد ہاسٹل انتطامیہ کا حیران کن اقدام

Dec 03, 2021 | 09:37:AM

(ما نیٹر نگ ڈیسک ) چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں طالبہ کی کی پراسرار موت  کے بعد ہاسٹل انتطامیہ کا انوکھااقدام۔

یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی کےانکشافات

تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ کےچانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں ڈاکٹر نوشین کاظمی کی موت کےواقعےکےبعد کالج انتظامیہ نے ہاسٹل کے کمروں سے پنکھے اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاسٹلز کے کمروں سے چھت کے پنکھے اتار کر پیڈسٹل پنکھے فراہم کیے جائیں گے، کالج انتظامیہ نے فیصلہ ڈاکٹر نمرتا اور ڈاکٹر نوشین کاظمی کی لاشیں ملنےکےبعد کیا۔

یادرہےکہ بےنظیربھٹو یونیورسٹی انتظامیہ نےتحقیقات کےلئےپانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے بعد بلوچستان حکومت کا بھی سکول بند کرنے سے متعلق اہم اعلان

مزیدخبریں