اومی کرون کے خدشات، سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ۔۔۔۔

Dec 03, 2021 | 10:17:AM
حکومت سندھ کا اومی کرون کے متعلق اہم فیصلہ، فائل فوٹو
کیپشن: حکومت سندھ کا اومی کرون کے متعلق اہم فیصلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت سندھ نے کورونا کی اومی کرون قسم کیخلاف اقدامات کرتے ہوئے جنوبی افریقا سے آنیوالے تمام مسافروں کو ٹیسٹ کرانا ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ صحت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)سے مسافروں کی تفصیلات دینے کی درخواست کردی ہے۔ تمام مسافر اور ان کے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے، ٹیسٹ مثبت آنے پرنمونوں کی تفصیلی جانچ کی جائےگی۔

اومی کرون کی تصدیق کے لیے نمونوں کی جینیاتی لیب میں جانچ کی جائےگی جس سے اومی کرون قسم کی تصدیق ہوسکے گی۔ اس سلسلے میں جامعہ کراچی، ڈاوجھا اور سٹیڈیم روڈ پر واقع ہسپتال میں سکینگ مشین پہلے ہی موجود ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    اومی کرون وائرس کے مزید 5 کیسز رپورٹ۔۔خوف کے سائے بڑھنے لگے