(24نیوز)کھٹار ڈڈیال آزاد کشمیر سے پچیس دن پہلے لاپتہ ہونیوالی 13 سالہ معصوم بچی کی لاش برآمد
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی 13 سالہ کنول کی نوچی ہوئی ڈیڈ باڈی ملزم کی نشاندہی پہ قریبی جنگل سے ملی ،ملزم کا تعلق فیصل آباد سے ہے جو روزگار کے سلسلہ میں کافی عرصہ سے ڈڈیال میں مقیم تھا ۔
آزاد کشمیر کے علاقے کھٹار ڈڈیال سے 25 روز قبل غائب ہونے والی 12 سالہ بچی کی لاش مل گئی ہے، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق13سالہ بچی کنول چھٹی جماعت کی طالبہ تھی اور 25 روز قبل شام کے وقت گھر سے نکلی لیکن واپس نہیں آئی، اس کے اغوا کا مقدمہ تھانے میں درج تھا۔
پولیس حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والی 12 سالہ معصوم کنول مطلوب کی لاش جنگل سے برآمد ہوئی، جسے ہوٹل پر کام کرنے والے ویٹر نے زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا، 35 سالہ ملزم نے بچی کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، اپنے بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس کا تعلق فیصل آباد سے ہے، اور روزگار کے سلسلہ میں کافی عرصہ سے ڈڈیال میں اپنے بھائی کے ساتھ مقیم تھا، اور اس کا بھائی ٹھیکدار ہے۔
واضح رہے ملزم جرم کرنے کے بعد روپوش تھا، جس کو ڈڈیال پولیس نے اپنی پوری محنت کے ساتھ اسے گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور۔ سکول کیلئے گھر سے جانیوالی 11سالہ بچی اغوا