(24 نیوز)وفاقی وزیر اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کی عزت کرنا اور طاقتور بنانا ہر شہری کا فرض ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کروانا اور ہمارا کام مدد کرنا ہے۔ اگر کوئی اونچ نیچ ہوجائے تو ہر شہری کو معذرت کرنی چاہئے۔
بیرسٹر علی ظفرنے کہا کہ آج ہم نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگی ہے۔ ہم نے باضابطہ معافی نامہ جمع کروا دیاہے ، سینٹر اعظم سواتی کوئٹہ میں ہیں۔ اگلی سماعت 22 دسمبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے تین سال میں چھٹا سیکرٹری خزانہ تبدیل کر دیا
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے تحریری معافی نامے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
ممبر سندھ نثار درانی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے معافی نامے پر مناسب حکم جاری کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی الیکشن۔۔حکومت کا بڑا فیصلہ