لاہور نے ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہرکا اعزاز حاصل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے بعد بلوچستان حکومت کا بھی سکول بند کرنے سے متعلق اہم اعلان
تفصیلات کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 372 ریکارڈ کی گئی۔دہلی 293 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی 160 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ نواں آلودہ ترین شہر ہے۔پاکستان میں آلودگی کے اعتبار سے 402 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ صنعتی شہر فیصل آباد پہلے نمبر پر ہے، لاہور دوسرے اور بہاولپور 295 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق موسم سرد ہونے کے باعث اسموگ کے ساتھ دھند بھی بڑھنے لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وہی ہوا جس کا ڈرتھا۔۔پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ