(ویب ڈیسک)سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹویٹر اکاونٹ کو ہیک کرنے کے بعد حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے تین سال میں چھٹا سیکرٹری خزانہ تبدیل کر دیا
تفصیلات کے مطابق سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹویٹر اکاونٹ سے حکومت پر تنقیدی گانا بھی شیئر کیا گیا۔سربیا میں پاکستانی سفارتخانے نے کہا کہ مہنگائی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔
پاکستانی سفارتخانے کی ٹویٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان آپ کب تک یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہم سرکاری اہلکار خاموش رہیں گے۔ ہم کب تک آپ کے لیے کام کرتے رہیں گے گزشتہ 3 ماہ سے کوئی تنخواہ نہیں دی گئی۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہمارے بچوں کو فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسکول سے باہر کردیا گیا کیا یہ نیا پاکستان ہے؟
جبکہ دفتر خارجہ کے ڈاکٹر ارسلان خالد نے بتایا کہ سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ ہیک ہوگیا۔ وزارت خارجہ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کے بڑے رہنما کو گرفتار کرنے کی تیاری
سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک ۔۔ حکومت پر کڑی تنقید
Dec 03, 2021 | 14:08:PM