بال ڈرائی کرنے کا دلچسپ اور  انوکھا طریقہ۔۔۔۔؟

Dec 03, 2021 | 13:58:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نوجوان نے بال ڈرائی کرنے کا انوکھا طریقہ بتا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کو بال ڈرائی کرنے کے لیے ہیئر ڈرائر نہ ملا تو اس نے کھانا پکانے کے پریشر ککر کو ہی بال ڈرائی کرنے کے لیے استعمال کرلیا۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پریشر ککر پکڑ کر کھڑا ہے جبکہ نوجوان اپنے بال ڈرائی کررہا ہے، پریشر ککر سے جیسے ہی بھانپ نکلتی ہے تو لڑکا اپنے بال ڈرائی کرنا شروع کردیتا ہے،نوجوان کے اس انوکھے طریقے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    ملازم کی دوڑیں۔۔ بکری سرکاری دستاویزات لے اڑی

مزیدخبریں