(24نیوز) سیالکوٹ میں وزیرآباد روڈ پرہجوم نے سری لنکن شہری اورراجکوفیکٹری کے ایکسپورٹ منیجر کو قتل کرکے لاش کو آگ لگادی۔ جبکہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:دوستی سے انکار پر نوجوان نےشادی شدہ خاتون سے بھیانک انتقام کے بعدخودکشی کرلی
تفصیلات کے مطابق عوام کے ایک ہجوم نے توہین رسالت کا الزام لگا کر سری لنکن شہری کو قتل کیا۔ سیالکوٹ پولیس کے ڈسٹرکٹ آفیسر عمر سعید ملک کے مطابق مقتول کی شناخت پریانتھا کمارا کے نام سے ہوئی، سوشل میڈیا پر شیئرہونیوالی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ موقع پر سینکڑوں نوجوان موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی اعلی سطح کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ حکومت قانون شکن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:13سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار
سیالکوٹ میں غیر ملکی قتل۔۔لاش کو آگ لگا دی ۔۔وزیراعلیٰ کا نوٹس
Dec 03, 2021 | 14:57:PM