(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی نئی لہر اومی کرون کا خطرہ ، لاہور سمیت ملک بھر کےایئر پورٹس پربیرون ملک سے آنیوالےمسافروں کی مکمل اسکریننگ کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات ،ایران،عراق سے آنیوالے مسافروں کا لاہور سمیت ملک بھر کےایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ دوبارہ سے شروع کرنے پر غور،دبئی،شارجہ،ابوظہبی،سعودی عرب سے آنیوالے مسافروں کے ایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی کی منظوری کےبعدایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کاعمل دوبارہ سے شروع کردیا جائے گا،واضح رہے کورونا صورتحال کنٹرول ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ختم کردیئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کا خطرہ،انٹری بند،ہنگامی فیصلہ ہو گیا