صارفین کی سکیورٹی ۔۔فیس بک نے بڑا اقدام اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے صارفین کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن سوئچ آن کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا۔
اس سکیورٹی فیچر کا مقصد انسانی حقوق کیلئے سرگرم کارکنوں، سیاستدانوں، صحافیوں کو اضافی سیکیورٹی فیچر فراہم کرنا ہے۔ فیس بک کی جانب سے پوری دنیا میں اس پابندی پر عمل آئندہ چند ماہ میں کیا جائے گا۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کو نئے قانون پر عمل کرنے کے لئے کچھ وقت لگ سکتا ہے آزمائشی مراحل کے دوران 90 فیصد سے زیادہ افراد نے دئیے گئے ہوئے وقت کے اندر ہی فیس بک پروٹیکٹ پروگرام اور ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کو ان ایبل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل فون صارفین کے لئے بری خبر۔۔ ٹیکس بڑھانے کا اعلان
فیس بک نے 2018 میں سب سے پہلے اس پروگرام کی آزمائش شروع کی تھی اور 2020 میں امریکی انتخابات میں سیاستدانوں کو اس سے تحفظ فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔ اب تک 15 لاکھ صارفین اس پروگرام کا حصہ بن چکے اور اسے سال کے آخر تک 50 سے زیادہ ممالک میں متعارف کرا دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر نے چین روس سمیت چھ ممالک کے 3500 اکاؤنٹس بند کر دیے