(24 نیوز)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کا قتل بہت افسوسناک ہے،اس وقت 50 کے قریب لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حسان خاور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ فیکٹری ورکرز نے سیالکوٹ میں منیجر کوتشددکا نشانہ بنایا ،سیالکوٹ واقعہ بہت ہی زیادہ افسوسناک ہے،ان کاکہناتھا کہ پنجاب پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے،اس وقت 50 کے قریب لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے،ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کیوں کی؟اداکارہ ہانیہ عامر نے بڑی وجہ بتا دی
ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت ہے 48 گھنٹوں میں تحقیقات مکمل کی جائے،یقین دلاتا ہوں اس واقعے میں انصاف ہو گاہی نہیں ہوتا نظرآئے گا،انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں اس قسم کے گھناﺅنے کھیل کی اجازت نہیں دے سکتے،دین اسلام امن، سلامتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،واقعے میں ملوث افراد چاہے جو بھی ہوں ان سے رعایت نہیں ہوگی۔حسان خاور نے کہاکہ پولیس کو جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی،تحقیقات میں دیکھا جا رہا ہے پولیس کی طرف سے غفلت تو نہیں برتی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شردھا کپور کی جم میں ایکسر سائز کرتے ویڈیو وائرل
حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ اس واقعے سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی،اس بربریت پر سری لنکا کی عوام اور سری لنکن منیجر کے اہلخانہ سے تعزیت کااظہار کرتے ہیں،کل تمام مکاتب فکر کے علماو مشائخ اس حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے،یہ ظلم اور بربریت ہے، زیادتی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حبا بخاری کی شادی۔۔۔احسن خان کی تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل