محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی،کب تک جاری رہیں گی؟ اہم خبر

Dec 03, 2021 | 18:24:PM
محکمہ موسمیات، سموگ اور خشک سردی، پریشان، عوام، بارشوں ، خوشخبری
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر بارشوں کی پیش گوئی کردی،موسمیات کے مطا بق کم شدت کی مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی شام یا رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا ۔
 محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،ہفتہ شام یا رات سے اتوار کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
 محکمہ موسمیات نے مزید کہاکہ ہفتہ کو کوئٹہ، زیارت ، پشین، ژوب اور اس کے گردو نواح میں بھی بارش کا امکان ہے،اتوار کو کشمیر، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں اچھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،اس کے علاوہ ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، ، باجوڑ میں ہلکی بارش کی توقع ہے،کرم، وزیرستان، کوہاٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں ہلکی بارش کی توقع ہے، اتوار کوسیاحتی مقا مات وادی نیلم ،باغ، راولاکوٹ، نتھیاگلی، گلیات، ناران کاغان ، وادی ہنزہ میں برفباری کا امکان ہے،گلگت ، سکردو، استور، چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ میں برفباری کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کیوں کی؟اداکارہ ہانیہ عامر نے بڑی وجہ بتا دی
محکمہ موسمیات نے کہاکہ بارش کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ کی شدت میں کمی ہوگی، محکمہ موسمیات پیر سے دھند کی شدت اور پھیلاو¿میں اضافے کا امکان ہے جبکہ رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حبا بخاری کی شادی۔۔۔احسن خان کی تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل