(ویب ڈیسک)بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں:اپنا گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کے لئے بڑی خبر
سی ٹی اومنتظر مہدی کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار شہریوں کو جرمانے بارے آگاہی دی جائے گی، سوموار سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے والوں کے خلا ف کارروائی کی جائے گی۔سوموار سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس دو اور پانچ سو کی بجائے دو ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، ڈرائیور کے پاس گاڑی چلاتے وقت ویلڈ ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا