(مانیٹرنگ ڈیسک)ہمسایہ ملک بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا مریض قرنطینہ کئے جانے کے اگلے ہی روز ملک سے "فرار" ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں جنوبی افریقہ سے آنے والے ایک مسافر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اسے شنگریلا ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان کو دوستوں کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل
کرناٹک کے وزیر برائے ریونیو آر اشوک نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز اومی کرون کے جس مریض کو قرنطینہ کیا گیا تھا وہ آج ملک سے "فرار" ہوگیا۔ مریض نے ایک پرائیویٹ لیبارٹری سے کورونا کی منفی رپورٹ تیار کرائی اور جہاز کے ذریعے بیرون ملک چلا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اس معاملے کی شکایت درج کرا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ہوٹل میں ایسا کیا ہوا تھا کہ مریض اگلے ہی روز فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حبا بخاری کی شادی۔۔۔احسن خان کی تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل