(24نیوز)سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور عمران خان کے مابین فیصلہ نہ ہو سکا ۔
ذرائع کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر دونوں کے مابین اختلافات ہیں،عمران خان کا پرویز الہیٰ اور مونس کو پی ٹی آئی کے ٹکٹس پر الیکشن لڑنے پر زور،پرویز الہی کا پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر زور ،پرویز الہی کا موقف تھا کہ ہمیں زیادہ سیٹوں پر اپنی جماعت سے ہی الیکشن میں حصہ لینا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین سیاسی حکمت عملی پر فیصلہ کن مشاورت مکمل نہیں ہو سکی ۔