گیس لوڈشیڈنگ کی شکایت: وزیراعظم کا نوٹس، اہم اجلاس بلالیا

Dec 03, 2022 | 08:11:AM
وزیر اعظم شہباز شریف نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے آج اجلاس طلب کرلیا۔ جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت توانائی کے متعلقہ حکام کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے آج اجلاس طلب کرلیا۔ جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت توانائی کے متعلقہ حکام کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے آج لاہور میں اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے سردیوں میں شہریوں کو گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف دینے کا پلان مانگا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں سردیوں میں گیس فراہمی کی اسٹریٹجی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ گیس قلت کیوجہ سے بجلی کی پیداوار میں ممکنہ کمی پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت توانائی کے متعلقہ حکام کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔